کاروبار
Time 16 جنوری ، 2018

سی پیک سے طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو جائیگا، سرتاج عزیز

— فوٹو: فائل

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کمیشن سے طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو جائے گا۔

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاوجنگ نے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ چینی صدر  شی جنگ پنگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سی پیک سےپاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر لے گئے ہیں اور چین کی اقتصادی کامیابی خطے کے ممالک کے لیے رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ’ٹیک آف‘ کرنے کے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جس سے طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو جائے گا اور ایشیا ترقی کا انجن بنے گا۔

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کا کہنا تھا کہ سی پیک پر تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہماری توجہ صنعتی پارکس کی تعمیر ہے جب کہ چین پاکستان سے سبزیاں، پھل اور گوشت کی درآمدات کو فروغ دے سکتا ہے۔

چین کے سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اضافی شوگر موجود ہے اور پاکستان سے شوگر برآمد کے کافی امکانات موجود ہیں۔

مزید خبریں :