کھیل
Time 17 جنوری ، 2018

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

فوٹو: فائل

ویلنٹگن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں چند کھلاڑی ایک یا دو میچز کے لئے بھی دستیاب ہوں گے، اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، کولن منرو، گلین فلپس، روس ٹیلر، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بروس، کولن دی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، بین ویلر اور انارو کچن، شامل ہیں۔

ٹم ساؤتھی پہلے اور تیسرے جب کہ راس ٹیلر پہلے ٹی 20 میچ کے لئے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے آرام دیا گیا ہے اور وہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

بلے باز روس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ٹم ساؤتھی پہلے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ 

مزید خبریں :