دنیا
Time 17 جنوری ، 2018

بھارت میں بیل کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں گزشتہ اتوار سے ’’جلّی کٹو‘‘ کے نام سے مشہور مقابلے شروع ہوئے ہیں جس میں لوگ بھپرے ہوئے بہلوں کی کوہان پر لٹک کر زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اس راستے کے اطراف کھڑے ہوتے ہیں جہاں سے یہ بیل دوڑتے ہوئے گزرتے ہیں۔

اس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے تمام 5 افراد شائقین ہیں جو یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آئے تھے جبکہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس مقابلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جلی کٹو پر 2014 میں سپریم کورٹ نے پابندی عائد کردی تھی تاہم یہ پابندی 2017 میں ختم کردی گئی تھی۔

حکومت کا موقف ہے کہ یہ کھیل ثقافتی روایات کو زندہ رکھنے اور بیلوں کی مقامی نسل کی بقاء کے لیے ضروری ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جلی کٹو 2 ہزار سال قدیم کھیل ہے جو آج بھی بھارت میں کھیلا جاتا ہے۔ 

مزید خبریں :