فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی تصویر وائرل

فوٹو: بشکریہ مارک زکربرگ فیس بک پیج

نیویارک: بچوں کو اسکول بھیجنا کتنا مشکل ہوتا ہے اس کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب بچے کو پہلے دن اسکول بھیجنے پر راضی کیا جاتا ہے۔

ایسی ہی مشکل کا سامنا سماجی رابطہ سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی کرنا پڑا، مارک نے اپنی بڑی صاحبزادی کو اسکول بھیجنے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنی صاحبزادی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

33 سالہ مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں ان کی اہلیہ اور صاحبزادی دکھائی دے رہی ہیں، تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ مارک اپنی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جانے کو تیار نہیں۔

تصویر میں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کو بچی سے مذاکرات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو بیٹی کو اسکول بھیجنے کے لئے قائل کر رہے ہیں لیکن وہ رو رہی ہے۔

مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد لائک کرچکے ہیں جب کہ 6 ہزار سے زائد مرتبہ اس تصویر کو ری شیئر کیا جاچکا ہے۔ 

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کو فوربز نے 2017 کے دوران سب سے امیر افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا تھا جن کی کل مالیت 71 بلین امریکی ڈالر ہے۔ 


مزید خبریں :