پاکستان
Time 18 جنوری ، 2018

چیئرمین نیب کی پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب افسران کا اہم اجلاس ہوا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات کرنے کی ہدایت کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما اور برٹش ورجن میں پاکستانیوں کی مبینہ 435 کمپنیوں کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ دیگر پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں، دیکھا جائے کمپنیاں بناتے وقت کوئی منی لانڈرنگ یا خزانے کو نقصان تو نہیں پہنچایا گیا۔

چیئرمین نیب نے ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے، شواہداور قانون کے مطابق انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عبداللہ یوسف کی بھی مبینہ طور پر 6 کمپنیاں ہیں۔

مزید خبریں :