دنیا
Time 20 جنوری ، 2018

امریکی حکومت نے ملک میں شٹ ڈاؤن کا باضابطہ اعلان کردیا

واشنگٹن: عارضی اخراجات بل پرحکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے پر امریکی حکومت نے شٹ ڈاون کا باضابطہ اعلان کردیا۔

امریکا میں شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے ایوان نمائندگان میں عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا گیا تھا لیکن سینیٹ میں رائے شماری ہوئی تو ٹرمپ انتظامیہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی حکومت کو بل پاس کرانے کے لیے 60 ووٹ درکار تھے لیکن سینٹ میں عارضی اخراجات پر ہونے والی ووٹنگ میں 50.49 کے تناسب رہا جس کےبعد باقاعدہ شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔

صدر ٹرمپ کی مدت صدارت کا ایک سال کل مکمل ہورہا ہے اور امریکا میں اس سے پہلے شٹ ڈاؤن 2013 میں اوباما دور میں ہوا جب 8 لاکھ سرکاری ملازمین کو عارضی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :