کاروبار
Time 20 جنوری ، 2018

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قیمت خرید میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.52 روپے اور قیمت فروخت 110.62 روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10 پیسے کا اضافہ جب کہ قیمت فروخت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 111.90روپے سے بڑھ کر 112 روپے اور قیمت فروخت 112.30 روپے پر مستحکم رہی۔

جمعہ کوروپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 30 پیسے کااضافہ جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید 136.30روپے سے بڑھ کر 136.60روپے اور قیمت فروخت 138.30روپے سے بڑھ کر 138.60روپے جب کہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 154.50روپے اور قیمت فروخت 156.50روپے پرمستحکم رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید خبریں :