آئی فون میں فیس بک میسنجر ایپ فریز ہونے کی مشکل ختم

صارفین نے میسنجر ایپ ہینگ ہونے سے متعلق شکایت ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے کی—۔فائل فوٹو

ایپل آئی فون کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب فیس بک میسنجر ایپ پر چیٹ کرتے وقت انہیں ایپ کے فریز (ہینگ) ہونے یا موبائل بند ہوجانے جیسی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

اکثر صارفین کو ایپل آئی فون میں فیس بک میسنجر ایپ کے ذریعے چیٹ کرتے وقت ایپ کے فریز ہوجانے کی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جس کے بعد موبائل بند ہوجاتا ہے۔

صارفین نے اس سے متعلق شکایت ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے کی۔


جس کے بعد فیس بک نے اس کا نوٹس لیا اور صارفین کو اس مشکل سے چھٹکارا دلاتے ہوئے اپنی میسنجر ایپ اَپ ڈیٹ کردی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ فیس بک نے فل الحال یہ تو نہیں بتایا کہ آخر یہ مشکل کس وجہ سے پیش آئی لیکن یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ میسنجر ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے استعمال کرنے پر وہ ہینگ یا فریز نہیں ہوگی اور نہ ہی موبائل بند ہوگا۔

مزید خبریں :