پاکستان
Time 21 جنوری ، 2018

ڈیرہ غازی خان: پنجاب رینجرز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو—۔

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز کی کارروائی کے دوران  کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید خبریں :