پاکستان
Time 21 جنوری ، 2018

ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے والے قادری کے جلسے میں موجود تھے، رانا ثناء للہ

— فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے والے لوگ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے جلسے میں موجود تھے لیکن مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پر لعنت بھیج رہی تھیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان سب کا ہروقت افراتفری اور انتشار کا ایجنڈا ہے لیکن مخالفین ڈیڈ لائن بڑھاتے رہیں گے، امید ہے خیر کی قوتیں کامیاب اور شر کی قوتیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لعنت بھیجنے والے لوگ قادری صاحب کے جلسے میں موجود تھے لیکن مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پرلعنت بھیج رہی تھیں اور اب 21 کروڑ عوام ان پر لعنتیں بھیج رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور پارلیمنٹ ہمیشہ سرخرو ہوگی اور اس ملک میں قانون و آئین اور جمہوریت بھی رہے گی۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے لیے جلسہ کیا گیا لیکن ورثاء سے تقریر نہیں کرائی گئی۔

مزید خبریں :