موسمی انفلوائنزا: ملتان میں 45 روز کے دوران اموات کی تعداد 35 ہوگئی

ملتان میں موسمی انفلوئنزا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہوچکی ہے—فائل فوٹو

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث 45 دن میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

ملتان میں اب تک سیزنل انفلوئنزا وائرس پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے جس کے باعث مزید تین مریض انفلوئنزا وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق تینوں مریض ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کا تعلق خانیوال سے تھا۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور خصوصاً پانی ابال کر پینے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی طرف سے اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات کے باوجود نشتر اسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :