کاروبار
Time 01 فروری ، 2018

ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

فوٹو: فائل

کراچی: ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد روک دیا لیکن اس مرتبہ 6 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی 15 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فی الفور ہوگا۔ 

دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پیٹرول بم گرا کر عوام سے بدلا لیا جا رہا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے معاشی حملے کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :