پاکستان
Time 07 فروری ، 2018

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا میٹرا کلپ تکنیک کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جنوبی ایشیا میں میٹرا کلپنگ تکنیک استعمال کرنے والا پہلا اسپتال بن گیا—۔فائل فوٹو

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) نے انسداد امراض قلب میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے میٹرا کلپ تکنیک کا پہلا اور کامیاب تجربہ کرلیا۔

اس طرح آر آئی سی جنوبی ایشیا میں میٹرا کلپنگ تکنیک استعمال کرنے والا پہلا اسپتال بن گیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آر آئی سی کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پہلے میٹرا کلپنگ ایک کروڑ روپے میں امریکا اور برطانیہ میں ہوتی تھی لیکن یہی علاج آر آئی سی اسپتال میں 40 لاکھ روپے میں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرا کلپنک تکنیک سے پہلا علاج سابق صدر رفیق تارڑ کا کیا گیا ہے اور اس طرح آر آئی سی جنوبی ایشیا میں میٹرا کلپنگ تکنیک استعمال کرنے والا پہلا اسپتال بن گیا ہے۔

سربراہ آر آئی سی کے مطابق میٹرا کلپنگ کے ذریعے رگوں کی لیکج بند کرنا ممکن ہوتا ہے اور یہ تکنیک صرف عمر رسیدہ یا جسمانی طور پر کمزور لوگوں کے لیے ہوتی ہے۔

مزید خبریں :