'جب کوئی بات'، عاطف اسلم کے نئے گانے نے دھوم مچادی

عاطف اسلم نے یہ گانا شرلی سیٹیا اور ڈی جے چیتاز کے ساتھ مل کر گایا ہے—۔ویڈیو اسکرین گریب

گلوگار عاطف اسلم کی آواز کا جادو صرف پاکستان میں ہی نہیں، پڑوسی ملک میں بھی سر چڑھ کر بولتا ہے، جنہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے گانے گائے اور  اپنا لوہا منوایا۔

اور اب  1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'جرم' کے مشہور زمانہ گانے 'جب کوئی بات بگڑ جائے' کے ریمیک کے ساتھ عاطف اسلم کی واپسی ہوئی ہے، جو  انہوں نے بھارتی گلوگاروں شرلی سیٹیا اور ڈی جے چیتاز کے ساتھ مل کر گایا ہے، جس کی پروڈکشن وینس ورلڈ وائڈ انٹرٹینمنٹ نے کی ہے۔

6 فروری کو ریلیز ہونے والے اس گانے کی ویڈیو یوٹیوب ٹاپ لسٹ میں شامل ہے اور اسے دو دن کے اندر اندر 10 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔


واضح رہے کہ فلم ’جرم‘ میں شامل کلاسیکل گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ ونود کھنا اور میناکشی شیشادری پر فلمایا گیا تھا، جو آج بھی سماعتوں میں رس گھولتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔



دیگر گلوگاروں کے ساتھ گائے گئے عاطف اسلم کے اس گانے نے بھی سننے والوں کو تو متاثر کیا ہی، لیکن اس کی ویڈیو بھی دیکھنے کے لائق ہے۔

ویڈیو کے لیے تینوں گلوگاروں نے تھائی لینڈ میں ہونے والی ایک شادی پر اچانک دھاوا بولنے کا منصوبہ بنایا اور دلہا دلہن سمیت سب لوگوں کو حیران کردیا۔

عاطف اسلم اور دیگر گلوگاروں کو دیکھ کر دلہا دلہن حیران رہ گئے—۔ویڈیو اسکرین گریب

اب یہ تو واضح نہیں کہ یہ شادی حقیقی تھی یا ویڈیو کے لیے سیٹ لگایا گیا، لیکن اس میں موجود افراد کے چہروں کے تاثرات سے لے کر اس کی عکس بندی تک سب کچھ شاندار ہے۔

ہم تو اس گانے کے مداح ہوگئے ہیں، یقیناً آپ کو بھی یہ اچھا لگے گا۔

مزید خبریں :