اختلاف رائے کو برداشت کیا جائے، جاوید اختر

شاعر جاوید اختر — فوٹو:فلم 

اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ آزادی اظہار بھارتی جمہوریت کی اقدار ہے لیکن اس میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ انہوں نے اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

جاوید اختر کئی مشہور فلموں کے اسکرپٹ رائٹر ہیں جن میں ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’زنجیر‘، ’دیوار‘ سمیت متعدد شامل ہیں۔

جاوید اختر جو کہ ایک شاعر بھی ہیں، اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی بات کرنے سے نہیں جھجکتے۔

جاوید اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں تخلیقی آزادی محدود ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند پڑوسی ممالک کی قابل رحم حالت سے سبق حاصل کیا جائے جہاں شدت پسندی غالب آگئی اور تخلیقی صلاحتیں، ادب اور سینما جیسے شعبے تنزلی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کو برداشت کیا جائے  کیوں کہ ہم دن با دن قدامت پسندی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :