پاکستان
Time 10 فروری ، 2018

خواتین اور بچوں میں چکن کے استعمال سے ہارمونز میں تبدیلیاں ہورہی ہیں، چیف جسٹس

عدالت عظمیٰ نے چکن کے نمونوں کے ٹیسٹ کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی—۔فائل فوٹو

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مرغیوں کو دی جانے والی خوراک ٹیسٹ کرانے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ بازار میں فروخت ہونے والے چکن کے نمونوں کے ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مرغیوں کی خوراک سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواتین اور بچوں میں چکن کے استعمال سے ہارمونز میں تبدیلیاں ہورہی ہیں۔

جس پر عدالتی معاون نے آگاہ کیا کہ مرغیوں کی خوراک میں قدرتی اجزاء سے ہارمونز میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

سماعت کے بعد عدالت نے چکن کے نمونوں کے ٹیسٹ کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ کمیٹی پولٹری فارمز سے مرغی اور اس کی خوراک کے نمونےٹیسٹ کرائے۔

بعدازاں ازخود نوٹس کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :