پاکستان
Time 10 فروری ، 2018

اسلام آباد میں پاک افغان وفود کے درمیان دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل— فوٹو فائل

اسلام آباد : امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان اور پاکستان کے مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق دو روزہ مذاکرات کے دوران افغانستان اور پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مذاکرات میں پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مزکرات میں بعض نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ بعض پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے جبکہ دونوں ملکوں نے مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مشترکہ لائحہ عمل کامقصد انسداد دہشت گردی، تشدد کاخاتمہ، امن اور مصالحت کا فروغ، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں :