دنیا
Time 11 فروری ، 2018

کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

فوٹو: فائل

سری نگر: حریت قیادت کی کال پر آج کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ 

مقبول بٹ کی پھانسی کے خلاف حریت قیادت کا اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے تاہم کٹھ پتلی حکومت نے مارچ کو ناکام بنانے کے لئے حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا۔ 

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے کشمیری رہنما مقبول بٹ کی لاش بھارت سے واپس مانگنے کے لیے عالمی اداروں سے مدد طلب کرلی۔ 

کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے حریت رہنما سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر کو نظر بند کرتے ہوئے سری نگر اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ قابض حکومت نے 11 فروری 1984 کو حریت رہنما مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کے بعد وہیں دفن کردیا تھا جب کہ حریت قیادت کا مطالبہ ہے کہ شہید کے جسد کو تہاڑ جیل سے مقبوضہ وادی میں منتقل کیا جائے۔

مزید خبریں :