دنیا
Time 15 فروری ، 2018

مودی کے اروناچل پردیش کے دورے پر چین کا اعتراض

بیجنگ: چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر اعتراض کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ چینی حکومت نے کبھی نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا اور بھارتی وزیراعظم کے متنازع علاقے کے دورے کے سخت خلاف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین بھارت کے ساتھ اس حوالے سے شدید احتجاج کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ڈوکلام کے مقام پر بھارتی اور چینی فوجیں آمنے سامنے آگئی تھیں۔

یہ تنازع چین کی جانب سے ایک روڈ بنانے کے بعد شروع ہوا تھا جس کے ردعمل میں بھارت نے اپنی فوج علاقے کی جانب روانہ کردی اور روڈ بنانے کا کام رکوادیا جسے چین نے سرحدی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

1962 کی بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اروناچل پردیش کچھ عرصے کے لیے چین کے کنٹرول میں آگیا تھا۔

مزید خبریں :