کھیل
Time 16 فروری ، 2018

ویرات کوہلی نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنچری اسکور کر کے نا صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقا کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے۔

بھارت نے مقررہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز پانچ ایک سے اپنے نام کر لی۔

میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی سیریز میں تیسری اور کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی۔ ویرات کوہلی میچ میں 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویرات کوہلی نے سیریز میں تین سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے مجموعی طور پر 558 رنز بنا کر ہم وطن روہت شرما کا 491 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید خبریں :