کھیل
Time 17 فروری ، 2018

مصری فٹبالر محمد صالح کےعمدہ کھیل سے متاثر ہوکر مداح مسلمان ہونے کو تیار


مصر کی قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لور پول کے کھلاڑی محمد صالح رواں سیزن میں 30 گول کرکے مداحوں کے دلوں پر چھا گئے۔

لیور پول اور پورٹو  کلب کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5-0 سے کامیابی حاصل کی مگر سب سے نمایاں 25 سالہ محمد صالح رہے۔

اس میچ میں تو صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے اور ان کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر  مداح مسلمان ہونے کو تیار ہوگئے۔

محمد صالح کے مداحوں نے ان کے لیے ایک نظم تیار کی ہے جس میں ان کے کھیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا پیغام بھی موجود ہے۔

مذکورہ نظم میں ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر وہ مزید گول کرتے ہیں تو وہ مسلمان ہو کر ان کی طرز پر مسجد بھی جائیں گے۔


الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد صالح لیور پول کی 125 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے 13ویں کھلاڑی ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایف سی بارسلونا کے کھلاڑی لوئس کے پاس تھا۔

2017 میں محمد صالح کو بی بی سی کی جانب سے افریقین فٹبالر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا۔


مزید خبریں :