’دنگل‘ کے بعدعامر کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا بھی چین میں شاندار بزنس

’دنگل‘ کے بعد ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ بھی چین میں کامیاب بزنس کر رہی ہے—. 

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلموں کا شاندار بزنس چین میں جاری ہے، پہلے فلم ’دنگل‘ نے ریکارڈ توڑا اور اب ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ بھی زبردست بزنس کر رہی ہے۔

عامر خان بھارتی باکس آفس کے کنگ تو ہیں ہی، لیکن چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچا چکے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نے 4 ہفتے میں 117 ملین ڈالر یعنی 750 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں فلم 150 ملین ڈالر تک کا بزنس کر دکھائے۔   


واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘  چین میں 190 ملین ڈالر تک کا شاندار بزنس کر کے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔  

اب عامر خان نے فلم نگری میں ایسا ریکارڈ بنایا ہے جس نے بالی وڈ کی ریکارڈ بُک کو الٹ پلٹ کر کے رکھ دیا ہے۔

عالمی باکس آفس میں بزنس کے اعتبار سے ٹاپ 10 فلموں میں عامر خان کی 5 فلمیں موجود ہیں جبکہ ٹاپ تھری میں تینوں فلمیں عامر خان کی ہیں۔

مزید خبریں :