دنیا
Time 17 فروری ، 2018

نائیجیریا میں تین خودکش حملے، 22 افراد ہلاک

فوٹو: فائل

شمالی مشرقی نائیجیریا کی مچھلی مارکیٹ میں تین خود کش حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست بورنو کے علاقے کونڈوگا میں کیے گئے۔

نائیجیرین حکام کے مطابق حملوں میں 70 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 22 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے حکام کے مطابق تینوں حملہ آور مرد تھے اور بلا شبہ یہ حملے بوکو حرام کی جانب سے کئے گئے۔

نائیجیریا میں فوج اور پولیس کی جانب سے 2009 میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا اور اس دوران اب تک 20 ہزار لوگ ہلاک اور 26 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 31 جنوری کو بھی کونڈوگا کے گاؤں منڈاراری میں دو خواتین خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا تھا۔

مزید خبریں :