کھیل
Time 18 فروری ، 2018

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیرملکی کرکٹرز متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور اب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دبئی پہنچ گئے۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں، دبئی پہنچنے پر پشاور زلمی کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

پشاور زلمی پی ایس ایل تھری میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی اور ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :