کاروبار
Time 19 فروری ، 2018

مشیر خزانہ کی استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے کی حمایت

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل نے استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

جیو نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے منٹس کے مطابق وزارت تجارت نے استعمال شدہ کاروں کی امپورٹ کی بحالی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے صرف بندرگاہ پر پھنسی کاروں کے اجراء کھولنے پر زور دیا۔

سیکریٹری وزارت ٹیکسٹائل نے نکتہ اٹھایا کہ استعمال شدہ کاروں کی درآمد بند ہوتے ہی مقامی کار سازوں نے قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔

مشیر خزانہ نے دوبارہ کاروں کی درآمد کھولنے کی حمایت کی اور ڈیوٹی ٹیکسز فارن ایکسچینج میں مہیا کیے جانے کی تجویز پیش کی تاہم وزارت تجارت نے کابینہ منظوری کے بغیر ایس آر او جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ امپورٹ کھلنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مزید خبریں :