دنیا
Time 20 فروری ، 2018

ترک صدر کا روسی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی صدر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں شام کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق ترک صدرطیب اردگان اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شام کے شہر ادلب میں نگراں چیک پوسٹوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں ترک صدر نے شام میں جاری صورتحال، عفرین میں ترک فورسز کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبریں :