اینگرو کارپوریشن اور لبرٹی ملز کا پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سے معاہدہ

کراچی: اینگرو کارپوریشن اورر لبرٹی پاور ملز لمیٹڈ نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ معاہدے کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ملک بھر میں پانی کے انفرااسٹرکچر کے منصوبے تیار کرکے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ 

اینگرو کارپوریشن کے چیف اسٹریٹجی آفیسر نادر سالار قریشی اور پی بی آئی ٹی کے سی ای او جہانزیب برانا نے پی بی آئی ٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کیے۔

تھر میں پانی کے بحران کے مد میں اینگرو کارپوریشن نے حکومت سندھ اشتراک سے جدید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی عملدرآمد میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ 

اپنے نقوش اور کاموں سے استفادہ کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے تجربات کی بدولت اینگرو کارپوریشن، لبرٹی ملز لمیٹڈ اور پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مشترکہ طور پر لاہور اور فیصل آباد میں پانی سے منسلک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہیں تلاش کریں گے۔

نوٹ: یہ خبر 20 فروری کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی ہے۔