آخر یہ طیفہ کون ہے؟ علی ظفر نے سب کو سوال پوچھنے پر مجبور کردیا

فلم 'طیفہ اِن ٹربل' میں علی ظفر کے ساتھ مایا علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی—۔فائل فوٹو

مشہور پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر اِن دنوں اپنی پہلی پاکستانی فلم 'طیفہ اِن ٹربل' کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کی شوٹنگ وہ گذشتہ برس جولائی میں مکمل کرچکے ہیں۔

فلم 'طیفہ اِن ٹربل' میں علی ظفر کے ساتھ مایا علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ اس کی ہدایات احسن رحیم نے دی ہیں۔

علی ظفر نہایت دلچسپ انداز میں اپنی فلم کی تشہیر کر رہے ہیں، جس سے شائقین میں یہ تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ طیفہ کون ہے؟

گذشتہ روز انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے رپورٹر چاند نواب اپنے مخصوص اسٹائل میں طیفے کے بارے میں 'انکوائری' کرتے نظر آئے۔

Mr. Chaand Nawaab. #Teefakaunhai. #Teefaintrouble

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on


اس سے قبل علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں پاکستانی کرکٹرز طیفے کے بارے میں سوالات کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر احمد شہزاد، بوم بوم آفریدی سے سوال کرتے ہیں، 'شاہد بھائی یہ طیفہ کون ہے آج کل'؟

اب شاہد بھائی کو کیا معلوم ہونا تھا، لہذا انہوں نے بھی طیفے سے متعلق الٹا سوال پوچھ لیا۔

رمیز راجہ اور وسیم اکرم بھی پوچھتے نظر آئے کہ 'پتہ کرو یار کہ یہ طیفہ کون ہے؟'

اور آخر میں شعیب ملک پنجابی زبان میں درخواست کرتے نظر آئے کہ 'طیفہ جی، آپ خود ہی بتا دیں کہ آپ کون ہیں؟'


اب یہ طیفہ کون ہے، اس کے بارے میں تو علی ظفر ہی بتائیں گے، جنہوں نے چند دن قبل انسٹا گرام پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم 'طیفہ اِن ٹربل' کا ٹیزر 22 فروری کو ریلیز ہوگا۔


اب واقعی مداحوں کو ٹیزر کا بے صبری سے انتظار ہے، تاکہ یہ عقدہ کھل سکے کہ آخر یہ طیفہ ہے کون؟

مزید خبریں :