پاکستان
Time 20 فروری ، 2018

عدالتی ریمارکس پر مریم کا ردعمل چور کی داڑھی میں تنکا ہے: اعتزاز احسن


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف خودکش جیکٹ پہن کر انار کلی بازار کے بیچ کھڑے ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں خود کو اڑانے لگا ہوں میری یہ بات مانو وہ بات مانو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں نے مسلم لیگ کے مامے چاچوں پر بہت دباؤ ڈال دیا ہے اور کچھ کو ٹرک کی بتی سے اتار کر سڑک پر پھینک دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خودکش جیکٹ پہن کر انار کلی بازار کے بیچ کھڑے ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں خود کو اڑانے لگا ہوں میری یہ بات مانو وہ بات مانو۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ خود کش حملہ ہوجائے اور ساری عمارت گر جائے۔

اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے ریمارکس پر مریم نواز کے ردعمل کو چور کی داڑھی میں تنکا قرار دے دیا اور کہا کہ کسی بھی چور کو للکارو تو مریم نواز کو لگتا ہے کہ ان والد کو للکارا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مریم کو یقین ہے کہ ان کے والد ہی چور اور ڈاکو ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایسا عمومی بیان بھارتی چیف جسٹس نے بھی دیا لیکن وہاں تو کوئی رد عمل نہیں آیا۔

مزید خبریں :