پاکستان
Time 20 فروری ، 2018

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی: پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایل او سی پر 8 سال بچہ ایان زاہد شہید ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :