لندن :حجاب فیشن ویک میں ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کی خصوصی شرکت

برطانوی دارالحکومت لندن میں رنگا رنگ حجاب فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں40 معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

2 روزتک جاری رہنے والے لندن موڈیسٹ فیشن ویک نامی اس ایونٹ میں دیدہ زیب ڈیزائنز اور رنگوں کے حجاب پہنی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ایونٹ میں معروف ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہن نے بھی حجاب پہن کر خصوصی شرکت کی۔

فیشن ویک کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ڈیزائنرز کے کام کو خوب سراہا۔

مزید خبریں :