گوگل نے 2 آن لائن پیمنٹ سروسز یکجا کرکے ’گوگل پے‘ ایپ متعارف کروا دی

گوگل نے اپنی دو آن لائن پیمنٹ سروسز کو یکجا کرتے ہوئے ’گوگل پے‘ ایپ متعارف کروا دی ہے۔

میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق ’گوگل پے‘ ایپ کی مدد سے صارفین باآسانی ڈیجیٹل طریقے سے اپنا اکاؤنٹ کریڈٹ، ڈیبٹ، گفٹ کارڈز اور ریوارڈ کارڈ اسٹور کر سکتے ہیں۔

اس کی مدد سے آن لائن پیمنٹ بھی ہوسکتی ہے جس طرح ’گوگل والٹ‘ اور ’اینڈرائیڈ پے‘ ایپ کے ذریعے ہوتی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ’گوگل پے‘ میں وہ تمام سہولیات موجود ہوں گی، جو گوگل والٹ اور اینڈرائیڈ ایپ میں ہوتی ہیں، یہ دونوں ایپ کا مجموعہ ہے تاہم اس میں دونوں فیچرز شامل ہیں۔

گوگل کمپنی کے مطابق اب بھی گوگل پے میں مختلف اور اضافی فیچرز شامل کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

مزید خبریں :