کینیڈین وزیر اعظم سے شاہ رخ خان اور عامر خان کی ملاقات

— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ممبئی میں ہونے والی تقریب میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان سے ملاقات کی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو 7 روزہ سرکاری دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ فیملی کے ساتھ سیر و سیاحت کے مزے بھی لے رہے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم کے اعزاز میں ممبئی میں گزشتہ روز تقریب منعقد کی گئی جس میں تاجروں اور بالی وڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شاہ رخ خان، عامر خان، انوپم کھیر، فرحان اختر، مادھوان سمیت کئی اداکار شریک تھے۔

جسٹن ٹروڈو تقریب میں روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور انہوں نے سنہرے اور لال رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

تقریب میں کینیڈا فلم انڈسٹری اور بالی وڈ میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ جسٹن ٹروڈو نے شاہ رخ خان اور عامر خان سے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات سے ملاقات پر خوشی محسوس کررہا ہوں اور یہ ملاقات بھارتی و کینیڈا کی فلم انڈسٹری کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

تقریب میں جسٹن ٹروڈ اور ان کے بچے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ گھل مل گئے جب کہ کنگ خان بھی بچوں کا دل بہلاتے رہے۔

— فوٹو: بشکریہ جنتا کا رپورٹر

اداکار انوپم کھیر نے بھی تقریب میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ 



مزید خبریں :