پاکستان
Time 21 فروری ، 2018

پاکستان نے اردو لغت کی پہلی ڈیجیٹل ڈکشنری متعارف کرادی

وفاقی حکومت نے اردو لغت کی پہلی ڈیجیٹل ڈکشنری متعارف کرا دی ہے۔

صدر ممنون حسین نے پاکستان کی پہلی اردو لغت کی ڈیجیٹل ڈکشنری کا افتتاح کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈکشنری ملکی لغت کی تاریخ کا ایک بڑا اثاثہ ہے اور یہ اردو زبان کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بائیس والیمز پر مشتمل ڈیجیٹل ڈکشنری میں 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ محفوظ ہیں اور اردو ڈکشنری کو ڈیجیٹلائز کرنے سے ہزار سال پرانی ثقافت اور روایات کو محفوظ رکھا جا سکے گا۔

یو ڈی بی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر کلک کر کے ڈیجیٹل ڈکشنری تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں :