کھیل
Time 21 فروری ، 2018

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے شکست دیکر دوسری پوزیشن حاصل کر لی جب کہ پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 150 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں 14.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

میچ دوبارہ شروع نا ہونے کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 19 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے نا صرف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی بلکہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن بھی چھین لی۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 126 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی نمبر پوزیشن برقرار ہے جبکہ اس شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، بھارت تیسرے اور عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :