اسنیپ چیٹ میں’150 فیس لینس‘ ٹیمپلٹس کا اضافہ

اسنیپ چیٹ میں’150 فیس لینس‘ ٹیمپلیٹس کا اضافہ کردیا گیا—.

سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے ایک اور اضافی فیچر متعارف کروا دیا ہے جس میں 150 فیس لینس فلٹر شامل ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کبھی بھی کسی بھی تصویر میں کسی بھی پارٹی کے مناظر کو نمایاں طریقے سے دکھا سکتا ہے اور صارف اگر چاہے تو اپنی پسند کے ایموجی اور ٹیکسٹ بھی ایڈٹ کر سکتا ہے۔

اس نئے فیچر میں برتھ ڈے پارٹی اور شادی کے علاوہ قوس و قزح، دل اور جنگلی جانوروں کے فلٹرز بھی شامل ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق اسنیپ چیٹ کمپنی نے یہ فیچر فی الحال امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں صرف ڈیسک ٹاپ ورژن اور آئی او ایس سسٹم کے لیے متعارف کیا ہے تاہم ممکن ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ میں بھی جاری کردیا جائے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے بائیں جانب دیے گئے بٹموجی آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور پھر وہاں سے سیٹنگز آئیکون میں جا کر فلٹرز اور لینسس کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

فلٹر لینسس ٹیمپلٹ کے لیے جس تھیم کو پسند کیا جائے گا، اس سے متعلق تمام بیک گراؤند واضح ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسنیپ چیٹ نے ڈیلکس ورژن متعارف کروایا تھا ۔

ڈیلکس ورژن میں صارفین کو اپنی تصویر یا سیلفی کو اینیمیٹڈ کردار میں تبدیل کرنے کے لیے 40 اسکن ٹون کے رنگ، 50 قسم کے بالوں کے رنگ اور 50 طریقے کے ہیئر اسٹائل فراہم کیے گئے ہیں۔

صارفین سیلفی یا تصویر کو اینیمیٹڈ کردار میں تبدیل کرکے اپنے دوستوں کو بطور اسٹیکر بھی چیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔

تاہم ڈیلکس ورژن کے لیے ضروری ہے کہ صارفین کے پاس بٹ ایموجی ایپ اور اسنیپ چیٹ کا نیا ورژن اپ ڈیٹڈ ہو۔

مزید خبریں :