پاکستان
Time 22 فروری ، 2018

پاک فوج کا پی ایس ایل اور ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاک فوج کی جانب سے بھی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن اور اس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’پی ایس ایل 3 میں شامل ٹیموں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، کراچی میں پی ایس ایل 3 کے پرجوش فائنل کا انتظار ہے‘‘۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن آج سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، رات 8 بجے ایونٹ کی افتتاحی تقریب شروع ہوگی جبکہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے ایلیمینیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں :