پریا پرکاش مارک زکربرگ سے بھی آگے نکل گئیں

محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پریا پرکاش نے پہلے سنی لیون، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی اور اب انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پریا پرکاش نے اپنی پہلی فلم ’’اوروآدھارلو‘‘کے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

پریا پرکاش نے جس وقت یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5000 تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف پانچ دن میں پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 42 لاکھ ہوگئی۔

اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ پریا پرکاش کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین ہوچکی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 4 ملین ہے۔

مزید خبریں :