پاکستان
Time 23 فروری ، 2018

نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں: خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام کرناچاہیے، نوازشریف خود کہتے رہےہیں کہ عدالتی فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں لہٰذا نوازشریف کو بھی عدالتوں کے فیصلے ماننےچاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  گالی اور الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے جب کہ وہ  نہیں سمجھتے کہ سیننٹ کے الیکشن منسوخ ہوں گے۔

خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں 7ہزار ارب قرضہ لیا ہے، ہم  21 ہزار ارب کے مقروض ہیں، ملک کی معاشی حالت خراب ہے اور ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی یہاں مقروض ہے۔

مزید خبریں :