پاکستان
Time 23 فروری ، 2018

سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت کے مشیر سیاحت کو نااہل قرار دیدیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قرار دے دیا۔

پی کے 88 شانگلہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمنعم کو عدالت نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر اسکول ٹیچر کی تنخواہ لینے کے الزام پر نااہل قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے عبدالمنعم کے مدمقابل امیدار شیر عالم کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالمنعم گھوسٹ ٹیچر ہیں جو سرکاری تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

وکیل استغاثہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے جعل سازی کے باوجود ملزم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد رکن اسمبلی عبدالمنعم کو نااہل قرار دے دیا جب کہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔ 

مزید خبریں :