پاکستان
Time 23 فروری ، 2018

اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے: مولانا فضل الرحمان

سرگودھا: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے۔

سرگودھا میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بوآرہی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ادارے نوازشریف کے خلاف صف آرا ہیں جب کہ یہ تاثرنہیں ملنا چاہیے کہ ادارے فریق بن گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کیاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی امیدواروں سے کہا گیا کہ آزاد حیثیت سے لڑیں، منڈیاں لگ چکی ہیں،سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں، اس لیے سب کو سوچنا چاہیے۔

مزید خبریں :