پاکستان
Time 24 فروری ، 2018

افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے زیر اثر علاقےموجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے ہیں لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا عرب میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی سےنمٹنےکیلیےپاک فوج بہت باصلاحیت ہے، پاکستان15سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانےختم کر دیئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےپاک افغان سرحد پرافغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں اور افغان افواج کی صلاحیت میں کمی سےاب بھی افغانستان میں ایسےعلاقےہیں جودہشتگردوں کےزیراثرہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے تنہا دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور پاک افغان سرحد پر مستقل امن کیلیےافغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سےتاریخی اوربہترین تعلقات ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان آپسی تعاون خطےکےمفادمیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں سےکلیئرکرائےگئےعلاقوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے سوشل ڈویلپمنٹ میں بہت کام کیا ہے۔

مزید خبریں :