کھیل
Time 28 فروری ، 2018

راجر فیڈرر 2017 کے بہترین کھلاڑی قرار

— فوٹو: بی بی سی 

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

لوریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز یورپی ملک موناکو کے مونٹی کارلو اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی۔

تقریب میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے سر انجام دیئے۔

لوریئس ایوارڈ کا میلہ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کے نام رہا جنہوں نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑی اور کم بیک ایوارڈ اپنے نام کیے۔

یاد رہے کہ راجر فیڈرر سال 2017 میں اپنے کیرئیر کا  5 واں آسٹریلین اوپن اور 8 واں ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

اسپورٹس ایوارڈ شو میں سال 2017 کی بہترن خاتون کھلاڑی سیرینا ولیمز قرار پائیں جب کہ عالمی چیمپئن رہنے والے ویل چئیر ریسر مارسل ہگ نے معذور کھلاڑیوں کا خصوصی ایوارڈ جیتا۔

مزید خبریں :