شریف خاندان کیخلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور نامزد دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی طبعیت خراب ہے اگر عدالت اجازت دے تو وہ چلے جائیں۔

جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم کو حاضری لگا کر عدالت سے جانے کی اجازت دی۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ راؤ عبدالحنان پر جرح مکمل کی جس کے بعد سماعت 7 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر راؤ عبدالحنان کا بیان قلمبند کیا گیا تھا اور ان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :