چین میں ریلیز عامر کی 'دنگل' نے سلمان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ عامر کی فلم ’دنگل‘ کا مقابلہ کرنے میں ناکام—.فائل فوٹو

بیجنگ: چین میں بالی وڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے پہلے ہفتے میں صرف 55 کروڑ روپے تک کا بزنس کیا جب کہ عامر خان کی فلم 'دنگل' نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران 78 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

لیکن سلمان خان کی 'بجرنگی بھائی جان' ریلیز کے پہلے ہفتے میں اتنی توجہ حاصل نہ کرسکی اور صرف 55 کروڑ روپے سمیٹ سکی۔ 

عالمی باکس آفس پر دونوں فلموں کا مقابلہ کیا جائے تو فلم 'دنگل' نے دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ روپے تک کا بزنس کیا جب کہ فلم 'بجرنگی بھائی جان' اب تک 723 کروڑ تک کا بزنس کرسکی ہے۔







واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ چین میں گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی جس کے 190 ملین ڈالر تک کا شاندار بزنس کیا جس کے بعد وہ زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔

عالمی باکس آفس میں بزنس کے اعتبار سے ٹاپ 10 فلموں میں عامر خان کی 5 فلمیں موجود ہیں جبکہ ٹاپ تھری میں تینوں فلمیں عامر خان کی ہیں۔

مزید خبریں :