دنیا
Time 07 مارچ ، 2018

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ

لندن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ پہنچ گئے جہاں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے شاہی محل میں ان کا استقبال کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی۔ یہ شہزادہ محمد بن سلمان کا برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

برطانیہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کیا تھا۔ محمد بن سلمان نے برطانوی ملکہ کے علاوہ شہزادہ چارلس اور وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی برطانیہ آمد کے موقع پر مختلف مقامات پر مظاہر بھی کیا گیا، مظاہرین نے سعودی عرب میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یمن میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ برطانیہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :