دنیا
Time 07 مارچ ، 2018

ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

قاہرہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے اور وہ خلافت عثمانیہ بحال کرنا چاہتا ہے۔

دورہ مصرکےدوران سعودی ولی عہد نے مصری صحافی سے گفتگو میں کہا کہ ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے اور اس مثلث میں ترکی، ایران اور انتہا پسند گروپس شامل ہیں۔

مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خلافت عثمانیہ بحال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قطر کے ساتھ عرب ممالک کا تنازع طویل ہوسکتا ہے۔

بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، سعودی سفارتخانہ

شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ترکی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر مصر میں سعودی سفارتخانے نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور شہزادہ سلمان کا اشارہ اخوان المسلمون اور دیگر انتہا پسند جماعتوں کی جانب تھا۔

مزید خبریں :