چینی شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران

چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹر اُس کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

چین میں ایک 46 سالہ شخص کے دماغ میں کیچوے کے انڈے پائے گئے، مریض 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرتا رہا اور جب اسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی اسکین کیا تو وہ مریض کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کردنگ رہ گئے۔

بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جاپہنچے۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اُس شخص کے دماغ سے نکال لیے اور دماغ میں رہ جانے والے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔

خیال رہے کہ ماہرین صحت کچا گوشت کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہیں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے، دھو کر اور مکمل طور پر پکاکر کھانا چاہیے۔

مزید خبریں :