آئرلینڈ میں کبھی نہ ڈوبنے والی کشتی تیار


سمندر کی بپھری لہریں، تیز ہوائیں یا پھر کوئی حادثہ اکثر اوقات کشتیوں کو اپنا شکار بنا لیتا ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ایسے میں آئرلینڈ کے علاقے کنٹری کورک میں کشتی بنانے والی ایک کمپنی سیف ہیون مارین نے 'تھنڈر چائلڈ' نامی ایک کشتی بنائی ہے جو ڈوبنے سے قبل ہی پلٹ کر محفوظ ہوجائے گی۔

تھنڈر چائلڈ کشتی سمندر میں 100 کلو میٹر کی رفتار  سے چلتی ہے جس میں 10 افراد کی سواری کی گنجائش ہے۔

کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر فرانک کوالکسی کا کہنا ہے کہ اس کشتی میں کشش ثقل انتہائی کم ہے  اور اس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے گہرے پانی میں الٹ جانے کی صورت میں خود سے دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ کشتی چاروں اطراف سے بند ہوتی ہے، جس میں پانی کا ایک بھی قطرہ داخل نہیں ہوسکے گا۔

کسی حادثے کی صورت میں جب بھی کشتی الٹے گی تو فوری طور پر وہ دوسری جانب سے دوبارہ پلٹ کر ابھر آئے گی۔

کمپنی کے مطابق اس کشتی کو بنانے کے سلسلے میں تمام حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ ایسی کشتیاں متعارف کروائی جائیں جو حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔  

مزید خبریں :