'دبنگ 3' میں بطور ڈائریکٹر ارباز خان کی جگہ پرابھو دیوا نے لے لی

'دبنگ 3' میں بطور ڈائریکٹر ارباز خان کی جگہ پرابھو دیوا نے لے لی—.فائل فوٹو

بالی وڈ کی کامیاب فلم 'دبنگ' کے تیسرے سیکوئل کی ہدایات کا فریضہ ارباز خان کی جگہ پرابھودیوا انجام دیں گے۔

فلم ’دبنگ 3‘ کی کاسٹ میں پہلے کی طرح سلمان خان کے ساتھ اداکارہ سوناکشی سنہا جلوہ گر ہوں گی اور معاون کردار میں بھی ارباز خان ہی نبھائیں گے لیکن صرف ہدایات پرابھو دیوا دیں گے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے نئے ڈائریکٹر کے لیے پرابھودیوا کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل پرابھو دیوا کے ساتھ فلم ’وانٹڈ‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں پرابھو دیوا فلم ’روڈی راٹھور‘، ’سنگھ از بلنگ‘ اور ’ایکشن جیکسن‘ جیسی کامیاب فلمیں بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

پرابھو دیوا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے ممبئی میں موجود تھے جب انہیں 'دبنگ 3' کی ڈائریکشن کی آفر کی گئی اور یہ ایک ایسی پیشکش تھی جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم 'دبنگ 3' میں پہلے دو سیکوئلز کی جھلک ضرور نظر آئے گی، جس میں دکھایا جائے گا کہ چل بل پانڈے اب کیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم ’دبنگ 3‘ آئندہ برس 2019 میں ریلیز کی جائے۔

مزید خبریں :